Categories: مشرق وسطی

صنعاء میں متحارب قبائل میں خونریز جنگ ،دسیوں ہلاک

یمن کے صدر مقام صنعاء میں شیعہ مسلک حوثی جنگجوئوں اور ارحب قبیلے کے درمیان خونریز لڑائی میں دسیوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

‘العربیہ’ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فریقین میں صُلح کرانے کی تمام کوششیں بھی ناکام رہی ہیں جس کے باعث متحارب قبائل میں جھڑپیں مسلسل جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنگجوئوں میں جھڑپیں شمالی صنعاء سے تین کلومیٹر دور ارحب گورنری کے البکول علاقے میں ہوئیں۔ جہاں فریقین نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملے ہیں۔ خونریز لڑائی میں دونوں فریقوں کا غیر معمولی جانی نقصان ہوا ہے۔
دونوں قبیلوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب حوثی شدت پسندوں نے شمالی صنعاء میں قیداس کالونی میں ایک چیک پوسٹ قائم کر کے اطراف میں تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا۔ بیت دغیش کے مقام پر بھی حوثی باغیوں نے ایک چیک پوسٹ قائم کر رکھی ہے۔
حوثیوں کی چیک پوسٹوں کے قیام کو مخالف ارحب قبیلے نے اشتعال انگیز قرار دے کر انہیں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم حوثیوں نے چوکیاں ختم کرنے کے بجائے لڑائی کا آغاز کیا جس کے بعد دونوں طرف سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔
ادھر دوسری جانب یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی جمال بن عمرو نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل یمن میں تمام سیاسی جماعتوں کے مابین طے پائے امن وشراکت معاہدے کی حمایت کی ہے اور کہ مفاہمتی معاہدہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago