میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد یوسف کے بھائی اور بھائی بچوں سمیت لاہور میں جامعہ اشرفیہ میں مفتی عبید کے سامنے کلمہ حق پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے جبکہ مفتی عبید نے انہیں کلمہ پڑھانے کے بعد سرٹیفکٹ بھی جاری کر دیا، نومسلم خاندان نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ اپنی تمام تر زندگی اسلام کے بتائے گئے طریقے کے مطابق گزاریں گے جب کہ جامعہ اشرفیہ کے مفتی شاہد عبید نے محمد یوسف کے بھائی بھولا کا اسلامی نام ” محمد جمیل”، بیوی کا نام ”عشرت” اور ان کے بیٹے کا اسلامی نام ” محمد ابو بکر” رکھ دیا. واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کھلاڑی محمد یوسف کا تعلق عیسائی برادری سے تھا اور ان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا لیکن اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے نہ صرف اپنا نام تبدیل کر دیا بلکہ اسلام کی تبلیغ کے لئے بھی اپنے آپ کو وقف کر دیا۔
اردو ٹائمز
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…