اس سال13لاکھ سے زائد عازمین کی آمدمتوقع ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں مقیم تمام مسلمانوں کو 24ستمبر 2014بروز بدھ بمطابق 29ذیقعد کو سعودی عرب میں اسلامی سال کے آخری مہینے ذوالحج کاچاند دیکھنے کا کہا ہے۔ دوربین یا خالی آنکھ سے چاند دیکھنے والے قریبی عدالت کو اطلاع دیں اور اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔ سعودی سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ نیکی اور سیدھے راستے پر تعاون کیلیے ذوالحج کا چاند دیکھیں۔ ادھر سعودی وزارت حج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں سے ابھی تک 9 لاکھ کے قریب عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جب کہ 13لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب آئیں گے۔
ولی عہد شہزادہ سلمان کی زیرصدارت منعقدہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں حاجیوں کی سہولت اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس سمیت 70 ہزار سے زائد افسر اور اہلکار حاجیوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا سعودی حکومت نے حج کے موقع پر مسجد الحرام اور دیگر مقامات مقدسہ پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے۔ اجازت ناموں کی خلاف ورزی پراب تک 27ہزار 946 غیر ملکیوں کوگرفتارکیاجا چکاہے۔ علاوہ ازیںسعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اسلامی اسکالروں سے کہاہے کہ وہ اسلام کی آفاقی تعلیمات کے صحیح تشخص سے دنیاکوآگاہ کرنے کے لیے موثرانداز میں کام کریں۔ اب وقت آگیاکہ دنیا کواسلام، قرآن اور سنت رسول ؐ کے حقیقت پسندانہ تشخص سے آگاہ کیا جائے۔
ایکسپریس نیوز
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…