Categories: پاکستان

خیبر: نیٹو آئل ٹینکر پر ایک اور حملہ، دو ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے تیل لے جانے والے ٹینکر پر حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے پشاور سے طورخم کے راستے افغانستان جانے والے ٹینکر پر فائرنگ کی۔
انتظامیہ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر شامل ہیں جنھیں حملہ آوروں نے براہِ راست نشانہ بنایا۔
ہلاک ہونے والے ڈرائیور کا تعلق لکی مروت اور کلینر کا تعلق لنڈی کوتل سے بتایا گیا ہے۔
پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہیں تحصیلدار موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
جمرود میں ماضی میں بھیں نیٹو کے کنٹینروں اور ٹینکروں پر حملے ہوتے رہے ہیں اور یہ اس علاقے میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران نیٹو کے ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کا تیسرا واقعہ ہے۔
اب تک ان حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل جمعرات کو سور قمر کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دو ٹینکروں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس سے ٹینکروں کو آگ لگ گئی تھی اور ایک ڈرائیور ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے تھے۔
اس واقعے سے دو روز قبل افغانستان سے واپس آنے والے خالی ٹینکر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں ڈرائیور اور کلینر دونوں ہلاک ہو گئے تھے۔
نیٹو کے لیے رسد لے جانے والے ٹینکرز اور کنٹینروں پر حملوں کا تازہ سلسلہ خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد شروع ہوا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے چند روز پہلے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ملی تھیں۔

بی بی سی اردو

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago