Categories: افغانستان

افغانستان: نیٹو آئل ٹینکروں پر ’حملہ‘، 400 ٹینکر نذرِ آتش

افغانستان میں طالبان کا کہنا ہے کہ انھوں نے کابل کے مضافاتی علاقے میں آئل ٹینکروں پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے بعد درجنوں ٹینکروں کو آگ لگ گئی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جمعے کی شب پیش آنے والے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا۔ آگ بجھانے والا عملہ ساری رات آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتا رہا تاہم سنیچر کی صبح تک آگ بھڑک رہی تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ ٹینکر نیٹو افواج کے لیے ایندھن لے کر جا رہے تھے مگر حملے کے وقت وہ کھڑے ہوئے تھے۔
افغان سکیورٹی حکام نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ کم از کم چار سو ٹینکروں کو آگ لگی ہے۔
کابل میں پولیس کے سربراہ کے ترجمان ہشمت ستانزئی کا کہنا ہے کہ پولیس آگ کے بھڑکنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان نے غیر ملکی افواج کو تیل کی رسد کو نشانہ بنایا ہے۔
اگرچہ پاکستان میں نیٹو کے آئل ٹینکروں پر حملے معمول کی بات بن گئے تھے، ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں یہ کبھی کبھار ہی ہوتے تھے۔
بدھ کے روز طالبان کے ایک خودکش بمبار نے کابل میں فضائیہ کی ایک بس پر حملے کیا جس میں آٹھ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
اس کے علاوہ گذشتہ ماہ بھی کابل میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ایک اعلیٰ سرکاری محمد معصوم ستانکزئی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ وہ اس سرکاری گروپ کے مشیر ہیں جو طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا ذمہ دار ہے۔
یاد رہے کہ افغان عوام اس وقت صدارتی انتخاب کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں تاہم کابل کے کچھ علاقوں میں ان متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
دوسرے اور حتمی انتخابی دور میں صدر کے عہدے کے امیدوار ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے گذشتہ سنیچر کو ہونے والی پولنگ میں دھاندلیوں کی شکایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اس میں دخل دینے کی مانگ کی تھی۔
پہلے مرحلے کی پولنگ میں ڈاکٹر عبداللہ کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے تھے لیکن انھیں ضروری واضح اکثریت نہیں مل سکی تھی جس کے سبب دوسرے مرحلے کا انتخاب کرنا پڑا اور اس میں دوسرے امیدوار ان کے بعد سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے اشرف غنی ہیں۔
سرکاری طور پر انتخابات کا اعلان جولائی سے قبل نہیں کیا جائے گا۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago