Categories: مشرق وسطی

مصر میں الجزیرہ سے تعلق رکھنے والے 3 صحافیوں کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی

مصر کی عدالت نے الجزیرہ کے 3 صحافیوں کو سانق صدرمحمد مرسی اور اخوان المسلمین کی حمایت میں خبریں نشر کرنے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنا دی جن میں سے ایک صحافی پیٹر گریسٹے کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

قاہرہ کی عدالت میں پیٹر گریسٹے ،محمد فہیمی اور باہر محمد پربے بنیاد خبریں نشر کرنے اور محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمین کی حمایت کرنے کے الزام کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہوئی تاہم تینوں افراد نے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ،عدالت نے الجزیرہ کے صحافیوں سمیت دیگر 10 صحافیوں کو بھی ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی۔
آسٹریلیا کے وزیر خارجہ نے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عدالت کے فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی ہے،عدالت کے فیصلے سے قبل آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے مصر کے صدر سے درخواست کی تھی کہ آسٹریلوی شہری پیٹر گریسٹے کو رہا کیا جائے، ادھر برطانوی وزیراعظم نے نہ صرف فیصلے کو مایوس کن قرار دیا بلکہ برطانوی وزارت خارجہ نے مصری سفیر کو طلب کر کے سزا کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ جن دیگر 10 صحافیوں کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی ان میں سے2 کا تعلق برطانیہ سے ہے۔
واضح رہے کہ قطر میں قائم الجزیرہ نیٹ ورک پر مصر میں کام کرنے پر پابندی ہے، مصری حکام کا دعویٰ ہے کہ الجزیرہ پر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے حق میں خبریں نشر کی جاتی ہیں جس کی الجزیرہ مسلسل تردید کرتا آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

32 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago