Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع،’فیصلہ کن جنگ لڑیں گے‘

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر ملک کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی

کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فوجی آپرشن کا نام ’ضربِ عضب‘ رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے مذاکرات کے تقدس کو پامال کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اور ’ہم فیصلہ کن جنگ لڑیں گے‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں مقامی اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کے خلاف جامع فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندی کے واقعات میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
عسکریت پسندوں نے شمالی وزیرستان کو پناہ گاہ بنا کر ریاست کے خلاف جنگ شروع کر رکھی تھی اور عسکریت پسندوں نے شمالی وزیرستان میں زندگی مفلوج کر رکھی تھی۔
بیان کے مطابق فوج کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ عسکریت پسند قومی زندگی کو ہر لحاظ سے غیر مستحکم کر رہے ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی فوج نے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 80 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں ازبک جنگجو اور کراچی ایئر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ابو عبدالرحمان المانی بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رات ڈیڑھ بجے کے قریب کیے جانے والے حملوں میں دتہ خیل کے دیگان نامی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کا ہدف ازبکستان سے تعلق رکھنے والے جنگجو تھے۔ ازبک جنگجوؤں نے حال ہی میں کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں تیس سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان عسکریت پسندوں کا تعلق کراچی حملوں کے منصوبہ سازوں سے تھا۔

بی بی سی اردو

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago