پولیس اہلکار نے قتل کر دیا ہے۔
کوئٹہ میں ایس پی صدر محمود نوتیزئی نے بتایا کہ آج صبح شہر کے نواحی علاقے یوہنہ آباد میں ہینڈری مسیح کے گھر پر جب ان محافظ پہنچے تو دروازے پر ہی ان کی اور محافظ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد محافظ نے انھیں گولی مار دی۔
حکام نے بتایا کہ ایم پی اے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
کوئٹہ سے نامہ نگار محمد کاظم نے بتایا کہ ہینڈری مسیح بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن تھے اور ان کا تعلق بلوچستان میں مخلوط حکومت میں اتحادی جماعت نیشنل پارٹی سے تھا۔
پولیس کے مطابق لڑائی کے بعد ملزم پولیس اہلکار فرار ہوگیا ہے۔واقعے میں ہینڈری مسیح کے ایک قریبی رشتے دار بھی زخمی ہیں۔
درین اثنا ملک کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور صدر ممنون حسین نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ہینڈری میسح کے لواحقین اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔
وزیراعظم نے آئی جی ایف سی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قصورواران کی نشاندہی اور انھیں پکڑنے میں بلوچستان حکومت کی مدد کریں۔ وزیراعظم نے بلوچستان حکومت سے فوری کارروائی کے لیے بھی کہا ہے۔
بی بی سی اردو
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان