ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے خیبر ایجنسی سے ملحقہ افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع نازیان کے علاقے چنچا رو خوا میں ایک گھر پر 3 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
واضح رہے کہ امریکی خود کار قاتل ڈرون اکثر و بیشتر پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں میزائل حملے کرتے رہتے ہیں جس میں اب تک عسکریت پسندوں کے ساتھ ہزاروں معصوم شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔ ڈرون حملوں کی وجہ سے امریکی حکومت کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ایکسپریس نیوز
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان