Categories: مشرق وسطی

فلوجہ میں القاعدہ نے اپنی گرفت مزید مستحکم کرلی

القاعدہ اور اس سے منسلک دوسرے گروپوں نے عراقی دارالحکومت سے مغرب میں محض پچاس کلو میٹر دور اہم شہر فلوجہ میں اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے جبکہ شیعہ اثرات کی حامل عراقی حکومت اور اس کی سکیورٹی فورسز کی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے۔

سرکاری حکام اور مقامی رہائشیوں کے مطابق القاعدہ نے اپنی پوزیشن فوجی محاصرے کے باوجود مستحکم کر لی ہے۔
عسکریت پسند فوجی محاصرے کے دوران ہی شہر میں اپنی نفری بڑھانے اور اسلحے میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ القاعدہ اپنے قبائلی اتحادیوں کی مدد سے فلوجہ کیساتھ ساتھ صوبہ انبار کے اہم شہر رمادی میں بھی یکم جنوری سے عملی طور پر سرکاری سکیورٹی فورسز پر حاوی ہو چکے ہیں۔
وزیر اعظم نوری المالکی جو تیسری مدت کیلیے تین ماہ بعد پارلیمانی انتخاب میں جانے والے ہیں نے ان شہروں کے گرد فورسز کی تعیناتی کر دی ہے۔ ان فورسز میں ٹینکوں سے متعلق ڈویژن بھی شامل ہیں۔ اگرچہ حکومت بھر پور فوجی آپریشن کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔
 نوری المالکی کے مطابق جمعرات کے روز تک سرکاری فوج کے 80 اہلکار ہلاک ہو چکے تھے۔ عراقی حکومت کے ذرائع کے مطابق فلوجہ میں عسکریت پسندوں کی تعداد صرف پچھلے چند دنوں میں 400 سے تجاوز کر چکی ہے جن کے پاس طیارہ شکن بندوقیں بھی موجود ہیں۔
فلوجہ میں آنے والے زیادہ تر عسکریت پسندوں کی تعداد فلوجہ کی جنوبی اطراف سے آئی ہے۔ یہ علاقے زیادہ تر قبائل کے کنٹرول میں ہیں۔ قبائلی رہنما محمد البجاری نے فون پر بتایا ”فلوجہ کے اردگرد پھیلے عسکریت پسند حکومت کے لیے ذرہ بھر پسندیدگی یا برداشت نہیں رکھتے ہیں، سرکاری فوج ان علاقوں میں کسی چیز پر کنٹرول نہیں رکھتی اور نہ ہی کسی راستے پر اس کا کنٹرول ہے۔
واضح رہے القاعدہ سے منسلک دولت اسلامیہ عراق و شام “آئی ایس آئی ایل” نامی گروپ شام میں بھی جارحانہ انداز اخیتار کیے ہوئے ہے۔ عراق میں یہ گروپ سنی مزاحمت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کی پوزیشن دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔

 العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

5 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago