میانمار : بدھ مت کے پیروکاروں کا حملہ ‘60 مسلمان شہید

میانمار میں  بدھ مذہب کے پیروکاروں  نے ایک بار پھر مسلمان آبادی پر حملہ کرکے 60 مسلمانوں  کو شہید کردیا  جبکہ احتجاج کرنے پر پولیس  اور فوج نے مشترکہ کریک ڈائون کے دوران خواتین، بچوں اور بزرگوں  کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عالمی میڈیا  کے مطابق پولیس  اہلکاروں  نے بلوائیوں  سے مل کر مسلمان  آبادی کی بچیوں سے زیادتی بھی کی۔   میڈیا رپورٹس  کے مطابق  میانمار  کے صوبے راکھین  میں بودھ مت  کے پیروکاروں  نے مسلمانوں  پر ظلم  کے پہاڑ توڑ دیئے، انتہا پسند  حملہ آوروں  نے چاقوئوں   اور دیگر ہتھیاروں سے مسلح ہو کر 17 خواتین  اور 5 بچوں سمیت 60 مسلمانوں  کو قتل کر دیا جبکہ  کئی گھروں  کو نذر آتش بھی کر دیا۔  بعدازاں  مقامی  رہائشیوں  کے احتجاج  کرنے پر پولیس  اور فوج  نے الٹا  کریک ڈائون شروع کردیا۔  فورسز نے گھروں  کے دروازے  توڑ دیئے اور کئی افراد  کے مویشی بھی ساتھ لے گئے۔  انسانی حقوق  کی تنظیموں  کے مطابق معاملہ اس وقت شروع ہوا  جب لاپتہ روہنگیا مسلمانوں میں سے 3 کی نعشیں برآمد ہوئیں۔  روہنگیا مسلمانوں   نے نعشیں ملنے پر  حکام سے  رابطہ کیا تھا جس  پر  پولیس نے گائوں پر دھاوا بول دیا۔  یاد رہے  گزشتہ 2 برس  کے دوران بدھ   بھکشوئوں  کے حملوں  میں 240 سے زائد  مسلمانوں  کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ اڑھائی لاکھ سے زائد افراد  نے نقل  مکانی کر لی تھی۔

نوائے وقت

 

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago