- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان: طیارہ گر کر تباہ‘ 2 امریکی فوجی ایک شہری ہلاک

مشرقی افغانستان میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں دو امریکی فوجی اور ایک شہری کارکن سوار تھے جو حادثے میں مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ افغانستان کے مشرقی صوبے  ننگر ہار میں جمعہ کو امریکی ڈرون حملے میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبہ ننگر ہار کے صدرمقام جلال آباد میں امریکی ڈرون نے میزائل گرا دئیے جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ افغان صدر نے اس کی مذمت کی ہے۔

نوائے وقت