چین: مسلم ایغور برادری کے 16 افراد ہلاک

 

 

 

 

چین میں صوبہ سنکیانگ کے مغربی علاقے میں تشدد کے واقعات میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ خبر ایک سرکاری نیوز پورٹل نے شائع کی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام سنکیانگ صوبے میں کاشغر شہر کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا۔ ایک علاقائی سرکاری نیوز پورٹل نے کہا ہے کہ پولیس جب بعض لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی تو ان پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ یہ لوگ دھماکہ خیز مواد اور چھری چاقو سے لیس تھے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں 14 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ سنکیانگ میں مسلم ایغور اقلیتی برادری کی اکثریت ہے اور یہاں عام طور پر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ حکومت تشدد کے الزامات روایتاً انتہا پسندوں پر عائد کرتی رہتی ہے جبکہ ایغور نسلی تنازعات اور زبردست چینی کنٹرول کو تشدد کی وجہ قرار دیتے ہیں۔ اس علاقے سے آنے والی اطلاعات کی آزادانہ تصدیق بہت مشکل ہے کیونکہ چینی کنٹرول اور پابندیوں کے سبب اس علاقے سے اطلاعات مشکل سے ہی باہر آ پاتی ہیں۔ سرکاری ٹیانشیان پورٹل پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گيا ہے۔ گذشتہ ماہ سرکاری میڈیا نے خبر دی تھی کہ کاشغر کے نواح میں ایک پولیس سٹیشن پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار کے علاوہ نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اکتوبر کے اواخر میں پانچ افراد اس وقت مارے گئے تھے جب ایک کار چین کے دارالحکومت بیجنگ کے معروف ٹیانامن سکوائر پر بھیڑ میں گھس کر دھماکے سے پھٹ گئی تھی۔ بیجنگ نے اس واقعے کو ’دہشت گردانہ‘ حملہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کے پس پشت سنکیانگ کے انتہا پسند ہیں۔ اس حملے میں جو تین افراد کار کے اندر سوار تھے اور ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے کہا تھا کہ ان کا تعلق سنکیانگ کی ایغور اقلیتی برادری سے سے ہے۔

اردو ٹائمز

 

 

 

 

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago