- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان : خودکش حملہ‘ بلخ کے نائب گورنر بچ گئے‘ 6 ٹھیکیداروں کی نعشیں برآمد

افغانستان کے صوبے بلخ کے نائب گورنر خود کش حملے میں بال بال بچ گئے صوبہ زائل سے 6 ٹھیکیداروں کی نعشیں ملی ہیںجنہیں پھانسی دیکر ہلاک کیا گیا ۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق افغان پولیس کے صوبائی سربراہ عبدالرحمان رحیمی نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز بلخ صوبے کے ڈپٹی گورنرمحمد ظہیر وحدت اس وقت ایک خود کش حملے میں محفوظ رہے جب خود کش حملہ آور نے ان کے موٹر کیڈ کی جانب آنے کی کوشش کی تاہم ان کی بلٹ پروف گاڑی میں موجود ان کے گارڈ نے حملہ آور پر فائرنگ کی جس سے دھماکہ بھی ہوا دھماکے سے ان کے دو باڈی گارڈ زخمی ہوگئے تاہم محمد ظہیر وحدت اس حملے میں محفوظ رہے پولیس حکام کے مطابق حملے میں ایک راہ گیر بھی مارا گیا جبکہ دیگر دوافراد زخمی بھی ہوئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں سویلین ورکر کی ہیں جنہیں طالبان نے گزشتہ ہفتے قندھار صوبے سے اغواءکیا تھا جوطالبان عسکریت پسندی کا مرکز ہے ۔شمالی افغانستان میں خودکش حملے میں صوبہ بلخ کے نائب گورنر بال بال بچ گئے جبکہ ان کے 2 محافظ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہستپال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانگ حکومتی اداروں میں کام کرنے والے 6 ٹھیکیداروں کی سرکٹی نعشیں ملی لیں۔ ایک اور واقعے میں ایک بین الاقوامی کارکن روڈ پر نصب بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔

نوا ئے وقت