ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے سنی ممالک پر الزام لگایا کہ یہ خوف پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے بقول بعض لوگ اپنی تنگ نظری کی وجہ سے نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہمیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مسلم دنیا میں فرقہ وارانہ تقسیم ہم سب کے لیے خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ شام میں تنازع فرقہ وارانہ بنیادوں پر شروع نہیں ہوا تھا لیکن اب یہ فرقہ وارانہ رخ اختیار کر گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق فرقہ واریت کی مخالفت میں تمام فریقین کو اپنے اختلافات بھول جانے چاہییں۔ انھوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ سنی عرب رہنما فرقہ واریت پر مبنی تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستیں ایران پر فرقہ واریت کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتی ہیں۔
اردو ٹائمز
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…