Categories: مشرق وسطی

مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے مابین خوفناک جھڑپیں

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ میں بدھ کی شام صہیونی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان خوفناک جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں متعدد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب قابض فوج نے سلواد کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پر اندھا دھند چھاپے مار نہتے شہریوں کو زدو کوب کرنا شروع کیا۔ شہری صہیونی ریاستی دہشت گردی کےخلاف گھروں سے نکل آئے اور اسرائیلی فوج کی گاڑیوں پر سنگ باری شروع کردی۔ جواب میں قابض فوج نے ان پر لاٹھیاں چلائیں اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج نے نہتے شہریوں کو ہراساں کرنے کی حد کردی تھی جس کے بعد انہیں مجبورسڑکوں پر نکلنا پڑا ہے۔ وہ اسرائیلی فوج کی جانب سے گولیاں کھانے کے لیے تیار ہیں لیکن اپنے گھروں میں انہیں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ رام اللہ اور مغربی کنارے کے دوسرے علاقوں میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا ہے جس کے باعث فلسطینی شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago