- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

امن کیلئے جید علماء کی اپیل نظر انداز نہیں کر سکتے،سربراہ جنود الحفصہ

 جنود الحفصہ کے سربراہ عصمت اللہ معاویہ نے کہا ہے کہ امن کیلئے جید علما کی اپیل کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے، حکومت پہل کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں،

تحریک طالبان پنجاب اور جنود الحفصہ کے سربراہ عصت اللہ معاویہ نے میڈیا کوجاری کئے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے نہ تو شرائط پیش کی جا سکتی اور نہ ہی ٹاک شو کے ذریعے مذاکرات ہوسکتے ہیں، شریعت کے مطابق اصول وضع کرنے کے لئے حکومت جید علما کی کمیٹی بنائے تاکہ شریعت نافذ ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نانگاپربت میں غیرملکیوں پر حملے کا مقصد ڈرون حملوں کا درد غیرملکیوں تک پہنچانا تھا، عصت اللہ معاویہ کا موقف تھا کہ طالبان کے نام پر بھتہ لینے والے، چرچ اور قصہ خوانی بازار میں حملہ کرنے والے طالبان مجاہدین نہیں ہوسکتے، یہ واقعات طالبان کو بدنام کرنے کے لئے کئے گئے۔

جنگ نیوز