Categories: مشرق وسطی

عراق:جنازے میں خودکش دھماکہ، بیس ہلاک

 

 

 

عراق میں حکام کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں ایک جنازے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں بیس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ سنیچر کو عراق کے صوبے نینوا کے دارالحکومت موصل کے قریب ہوا۔
حکام کے مطابق مرنے والوں کا تعلق شعیہ مسلک سے ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس دھماکے کے پیچھے کون ہے؟
عراق میں حالیہ مہنیوں کے دوران فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موصل کے قریب شبعک قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی نمازِ جنازہ کو نشانہ بنایا گیا۔
شبعک کا قبیلہ موصل اور بشیکہ کے درمیان واقع ہے اور اس کی آبادی پچاس ہزار افراد پر مشتمل ہے۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ عراق کے مرکزی شہر بعقوبہ میں ایک سنی مسجد پر بم حملے کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔
بعقوبہ میں جمعہ کو ایک سنی مسجد پر ہونے والےایک حملے میں کم سے کم تیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران عراق میں پانچ ہزار سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں جن میں صرف اگست میں 800 افراد ہلاک ہوئے۔
عراق میں موجود القائدہ نے حالیہ مہینوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے مگر ان کا بنیادی ہدف شیعہ آبادی، سکیورٹی حکام اور حکومتی تنصیبات رہی ہیں۔
مگر ایسے واقعات کو روکنے میں حکومت کی ناکامی کے پیش نظر شیعہ ملیشیا دوبارہ اکھٹے ہو رہے ہیں اور انہوں نے خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنے فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا تحفظ کرنے کے لیے تیار ہیں-
شام میں جاری تنازعے سے بھی عراق متاثر ہوا ہے جہاں تشدد میں فرقہ واریت کا عنصر نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں عراقی سکیورٹی حکام نے بغداد کے مضافاتی علاقوں سے مبینہ طور پر سینکڑوں القائدہ کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
اس گرفتاریوں کی مہم کو شیعہ اکثریتی حکومت نے ’شہیدوں کا انتقام‘ قرار دیا ہے۔
اس آپریشن سے جو زیادہ تر سنی اکثریتی علاقوں میں کیا جا رہا ہے سنی بہت غصے میں ہیں اور اس سے تشدد کے واقعات میں کمی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago