- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

لال مسجد کیس: پرویز مشرف کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل

 

 

 

لال مسجدکے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی اوران کی والدہ صاحب خاتون کے قتل کی تحقیقات کیلیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دیدی گئی۔

جے آئی ٹی میں ایس پی (سٹی )اسلام آباد،ڈی ایس پی شہزادٹاؤن بشیرنون،اے ایس پی سی آئی اے زبیرشیخ اورسب انسپکٹرتھانہ آبپارہ محمدیوسف شامل ہیں۔
جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی سٹی اسلام آباد کریں گے۔ شہدا فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام احمدکے مطابق اگر فاؤنڈیشن جے آئی ٹی کے ممبران پرمطمئن نہیں ہوتے توقوی امکان ہے کہ گزشتہ روزتشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی پر ہارون الرشید غازی عدم اعتمادکرتے ہوئے عدالت سے رجوع کریں گے۔
ایکسپریس نیوز