- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان میں گزشتہ ہفتے 22 ناٹوفوجیوں کی ہلاکت

جرمنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف پرتشدد واقعات میں 22 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے۔
جرمن وزیر دفاع تھوماس ڈے میزیئر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک جرمن کمانڈر بھی شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغنستان میں ہلاک ہونے والے جرمن فوجی کا تعلق اسپیشل فورسز گروپ سے تھا جو بغلان صوبے میں مزاحمت کاروں کے حملے میں ہلاک ہوا۔ حملے میں ہمارا ایک اور جرمن فوجی زخمی ہوا۔
خیال رہے کہ ناٹو اتحاد میں شامل جرمنی کے افغانستان میں موجود 4 ہزار سے زائد فوجیوں میں سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔

دی نیوز ٹرائب