- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان:نیٹو کے فضائی حملے میں 10بچوں سمیت 12افراد جاں بحق

مشرفی افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز کے مشترکہ فضائی حملے کے نتیجے میں دس بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کے طیاروں نے پاکستان سے ملحقہ افغان صوبے کنڑ کے ضلع شیگل میں فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 10 بچے اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں، فضائی حملے میں عام شرہیوں کی بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی ہے۔
ایساف فورسز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے 8 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

 

ایکسپریس نیوز