- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

بنگلادیش: مذہبی رہنما کو پھانسی کی سزا پر مظاہرے، 34ہلاک

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کےنائب امیر دلاور حسین سیدی کو 1971 کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کےالزام میں سزائے موت کے فیصلے کے بعد جمعرات کو پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے باعث 34 افراد ہلاک جب کہ 300 کے قریب زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والےافراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

یادرہے کہ بنگلہ دیش کی اسپیشل ٹریبونل میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کے خلاف 1971 کی جنگ کے دوران نشل کشی کا مقدمہ چلایا گیا جس میں عدالت نے ان کو قصور وار ٹھریا۔

پولیس کے مطابق عدالتی فیصلے خلاف جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن سڑکوں پر نکل آئے، مختلف مقامات پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس کےمطابق مظاہرین نے دیسی ساختہ دستی بم بھی پھینکے جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکارہلاک ہوئے جب کہ مظاہرین نے متعدد مندروں پر بھی دھاوا بولا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی عدالت 21 جنوری سے اب تک جماعت اسلامی بنگلادیش کے 3 رہنماؤں کو سزائے موت سناچکی ہے۔ جس کے خلاف مظاہروں میں اب تک 50افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خبررساں ادارے