- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

نائیجیریا: مسلمان، عیسائی جھڑپوں میں 15 سے زائد ہلاک

نائیجیریا کی شمالی ریاست تارابا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپوں میں 15 سے زائد افراد ہلا ک ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز نائیجیریا کے ضلع وکاری میں دو گروپوں کے درمیان فٹ بال میچ کے حصول کیلئے لڑائی شروع ہوگئی اور آہستہ آہستہ یہ لڑائی اس وقت شدت پکڑ گئی کھلاڑیوں کی یہ جھڑپ مسلمانوں اور عیسائیوں کی لڑائی میں بدل گئی۔
ایک دن میں 15 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے بعد ذرائع کے مطابق لڑائی میں 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔