- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مالی کی صورتحال پرعرب ممالک کو مرسی کا انتباہ

مصرکےصدرڈاکٹر محمد مرسی نے خبردار کیاہے کہ مالی میں فرانس کی فوجی مداخلت کے باعث پیدا ہونےوالا تنازعہ عرب ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لےسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کوسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونےوالے عرب ممالک کےاجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کےمطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےصدرمرسی کاکہناتھا کہ مالی میں فرانس کی جانب سے فوجی مداخلت امن و امان کی صورتحال میں مزید خرابی کاباعث بنے گی۔
اس موقع پر انہوں نے مالی میں فرانسیسی فوجی مداخلت کی شدید مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیاکہ اگریہ آپریشن جاری رہا تو اس کے نتیجے میں جنم لینےوالا  تنازعہ عرب ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے فرانس نےشدت پسندوں کی پیش قدمی روکنےکےلئے اپنے سینکڑوں فوجی مالی کے دارالحکومت بما کو بھیج رکھے ہیں اس کے علاوہ وہاں فرانسیسی جنگی طیارے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

 


دی  نیوز
ٹرائب