Categories: مشرق وسطی

جنیوا:شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات میں توسیع کی منظوری

جنیوا (العربیہ ڈاٹ نیٹ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی مدت میں مزید چھے ماہ کی توسیع کردی ہے اور وہاں ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں سینتالیس میں سے اکتالیس ارکان نے انکوائری کمیشن کی مدت میں چھے ماہ کی توسیع سے متعلق قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔روس ،چین اور کیوبا نے اس کی مخالفت کی جبکہ تین ممالک بھارت ،یوگنڈا اور فلپائن رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

کونسل نے شامی حکومت کی جانب سے گذشتہ اٹھارہ ماہ سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی لیکن کونسل میں شامی سفیر فیصل خباز حموئی نے قرار داد کے مسودے کو سیاسی اور منتخبہ قرار دے کر مسترد کردیا۔انھوں نے ”اسلامی دہشت گردوں” پر الزام عاید کیا کہ وہ ان کے ملک میں تشدد کی آگ کو بھڑکا رہے ہیں۔

انسانی حقوق کونسل نے ایک سال قبل شام میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے برازیل کے پاؤلو پنہیرو کی قیادت میں تحقیقاتی کمیشن مقرر کیا تھا لیکن اس کمیشن کو شام میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس نے اب تک تشدد سے متاثرہ گیارہ سو شامیوں ،مہاجرین اور منحرف فوجیوں کے انٹرویوز کیے ہیں اور شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران تشدد کے ذمے دار عہدے داروں اور باغی جنگجوؤں کی ایک فہرست تیار کی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے چند ماہ قبل جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ شام کی سرکاری فوج اور اس کی اتحادی شبیحہ ملیشیا ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران بچوں پر مجرمانہ جنسی حملے کررہی ہے یا انھیں دوران حراست تشدد کا نشانہ بنارہی ہے اور انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے۔اقوام متحدہ کی ”سال 2011ء میں بچوں کی صورت حال سے متعلق رپورٹ” میں شام کو ان باون ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جہاں بچوں سے انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago