کابل (خبرايجنسياں) افغانستان ميں سڑک کنارے نصب بم دھماکوں کے مختلف واقعات ميں نيٹو کے4 فوجي ہلاک ہو گئے.
اتوار کوافغانستان ميں نيٹو حکام نے بتايا کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکوں کے مختلف واقعات ميں نيٹو کے چار فوجي ہلاک ہو گئے ہيں.حکام نے ان واقعات کي مزيد تفصيل نہيں بتائي .اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے فوجيوں کي شہريت کے بارے ميں کوئي تفصيل نہيں بتائي.
يادرہے کہ ہلاک ہونے والے فوجيوں ميں ايک برطانوي فوجي بھي شامل ہے جس کي ہلاکت کا اعلان برطانوي وزارت دفاع نے کيا تھا.