- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

خاص دنوں میں ایصال ثواب کاحکم

سوال: ہم کچھ سنی طلبہ ہیں اور یونیورسٹی میں عاشورا اور حضرت فاطمہؓ کے یوم الوفات پر ہمیں کھانے کیلیے نذورات و غیرہ دیے جاتے ہیں؛کیا ایسی چیزوں کا کھانا ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟ ہمارے درمیان اختلاف پیدا ہوچکاہے۔ براہ کرم اس کا حکم بیان فرمائیں۔

جواب:
اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ معتبر و مستند کتابوں میں کہیں بھی تصریح نہیں ہوئی ہے کہ ایصال ثواب کیلیے خاص مقام یا وقت متعین کیا جاسکتاہے۔ اس لیے ایصال ثواب کیلیے ہمیشہ (اہتمام سے) خاص دن یا جگہ مقرر کرنا بدعت ہے۔ بدعتی نذورات (حلیم، گوشت و۔۔) اگرچہ حلال کھانے ہیں لیکن ان کا استعمال صحیح نہیں ہے۔ یہ سب کچھ اس صورت میں ہے کہ ہم نذر کرنے والے کے بارے مثبت رائے قائم کریں اور اس کا مقصد ایصال ثواب سمجھ لیں؛ لیکن چنانچہ اس کی نیت حاجت پوری کرانا ہو یا کسی بزرگ کی رضامندی، تو یہ ’’و ما اھل بہ لغیراللہ‘‘ کے حکم میں داخل ہے اور ایسے کھانے حرام ہیں۔

دارالافتاء دارالعلوم زاہدان (ایران)
SunniOnline.us