Categories: پاکستان

’بلوچوں پرہوئےمظالم کامقدمہ لڑوں گا‘

کراچی(ڈی نیوز ٹرائب) پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے  سربراہ نواز شریف نے کہاہےکہ بلوچ قوم پر مظالم ہوئے ہیں  جن کا ازالہ ممکن بنائیں گے  ان کا مقدمہ میں اور میری ٹیم لڑینگی۔
بلوچ رہنما عطا اللہ مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نواز شریف نے کہاکہ بلوچستان  کے حالات کو یہاں تک پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا جس میں اکبربگٹی کا قتل بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ میں پورے پاکستان میں لڑوں گا ان کے تعاون ہی سے ہم 8 ویں آئینی ترمیم منظور کرانے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بلوچ نوجوانوں سے ان کے مسائل پربات کی جانی چاہیے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچ رہنما عطااللہ مینگل کا اندار اور باہر ایک ساہے انہوں نے درست نکات اٹھائے ہیں جو کہ میرے دل کی آواز ہیں۔
بلوچ رہنما عطااللہ مینگل کا کہنا تھا کہ  نواز شریف نے ہماری  غلطیاں ہمیں یاد دلائیں جن کو دوہرایا نہیں جانا چاہیے جن کا خمیازہ بھی بھگتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں مانتاہوں کہ ڈاکٹر،مزدور اور دوسرے پیشوں سے تعلق رکھنے والوں کو پنجابی کہہ کر مارا جاتاہے۔
بلوچ رہنما کے مطابق کراچی اور خیبر پختونخوا میں بھی لوگ روزانہ مارے جاتے ہیں فوج اتنے سارے لوگوں کے قتل عام پر  کوئی عمل کیوں نہیں دیکھاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ  میاں صاحب فوج کو لگام دے سکتے ہیں اگر وہ کرسکتے تو سعودی عرب نہیں جاتے   وہ فوج کو  درست کرنے کی بات کریں تو بلوچستان آپ کے ساتھ ہے ورنہ جدا ہوجائےگا۔
عطااللہ مینگل کا کہناتھا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال ناقابل واپسی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ جس زبان میں گفتگو کرتاہے وہ ہمیں سمجھ نہیں آئی اسے معاملے کی نزاکت کا احساس نہیں۔
بلوچ رہنما کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے نوجوانوں نے پاکستان سے علیحدگی کے حوالے سے سوچ لیاہے اسی وجہ سے وہ پہاڑوں پر چلے گئےہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ بلوچ نوجوانوں کو پہاڑ پرپہنچانے کی ذمہ داری پاکستان کے فوجی اداروں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے بلوچستان کو مسخ شدہ لاشیں دیں ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago