- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

احمد الشیبانی: کرنل قذافی کا 18 سالہ قاتل

دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) عرب اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں ایک لیبی نوجوان کی تصویر بڑے پیمانے پر دیکھی جا رہی ہے۔ اٹھارہ سالہ احمد الشیبانی کو ہجوم نے کاندھوں پر اٹھا رکھا ہے اور وہ اپنے ہاتھ میں ایک سنہری پستول اٹھائے ہوئے ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پستول اس نے کرنل قذافی کو قتل کرنے سے پہلے ان سے چھینا تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے “اے ایف پی” نے احمد الشیبانی کی سنہری پستول کے ساتھ جاری کردہ تصویر کے بھیجی گئی کیپشن میں اس نوجوان کا تعارف لیبیا کے مقتول مرد آہن کرنل معمر القذافی کے قاتل کے طور پر کرایا گیا ہے۔
انقلابی الشیبانی کی ویڈیو یو ٹیوب سمیت تمام ٹی وی چینلز پر چلوا رہے ہیں، جس میں وہ قذافی کے سنہری پستول کو لہراتے ہوئے فخریہ انداز میں اعتراف کر رہا ہے کہ اس نے کرنل قذافی کو قتل کیا۔ الشیبانی کے گرد جمع نوجوان اسے کاندھوں پر اٹھانے کو بے چین ہیں اور وہ اللہ اکبر کے فلگ شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔