Categories: پاکستان

افغان سفیرکی جنرل کیانی سے خفیہ ملاقات

راولپنڈی(خبرایجنسیاں) پاکستان میں متعین افغان سفیر عمر داؤدزئی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے خفیہ ملاقات کی،ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی کا باعث بننے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی،تاہم آئی ایس پی آر نے مذکورہ ملاقات کی تردید کردی ہے.
ذرائع کے مطابق افغان سفیر آرمی چیف سے ملاقات کے فوراً بعد کابل روانہ ہوگئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی جو خطے میں الزام تراشیوں کا باعث بن رہی ہیں.
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ بھارت اور بھارت کیساتھ سٹرٹیجک معاہدے کے تناظر میں بھی اہم تصور کی جارہی ہے،تاہم ملاقات کے حوالے سے جب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مذکورہ ملاقات کی تردید کردی ،انہوں نے کہا کہ افغان سفیر اور آرمی چیف کے درمیان ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی.
ذرائع نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ افغان سفیر جو  ان دنوں کابل میں موجود تھے گزشتہ روز صرف آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کے لئے آئے اور ملاقات کے فوراً بعد واپس افغانستان روانہ ہو گئے

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago