Categories: پاکستان

کوئٹہ میں دو خود کش حملوں میں 20 افراد جاں بحق، 40زخمی

کوئٹہ(جنگ نیوز) کوئٹہ میں سول لائن کے علاقے میں دو خود کش حملوں میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت20 افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے ۔
ڈی آئی جی پولیس آپریشنز حامد شکیل کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے کمشنر آفس کے قریب ڈی آئی جی ایف سی کی رہائش گاہ پر معمور ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جبکہ اسی اثناء میں ایک اور خود کش حملہ آور فائرنگ کرتا ہوا ڈی آئی جی ایف سی کی رہائش گاہ میں داخل ہوگیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا.
ان حملوں کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے نتیجے میں 40سے زائد افراد زخمی ہوگئے،دھماکے سے ایف سی کے ڈی آئی جی فرخ شہزاد کی اہلیہ اور کرنل خالد بھی جاں بحق ہوگئے۔
ڈائریکٹر سول ڈیفنس کے مطابق دھماکوں میں100کلو گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکوں سے تین رکشوں اور ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، خود کش حملوں کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، علاقہ کو گھیرے میں لے لیاگیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago