- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

لیبیا: باغی دارالحکومت کے قریب پہنچ چکے ہیں، نیٹو

طرابلس(ايجنسياں) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا میں باغی دارالحکومت طرابلس کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
نیٹو کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں باغیوں کی پیش قدمی اب تک کی سب سے بڑی زمینی پیشرفت ہے۔ لیبیا میں باغیوں نے طرابلس کے قریب دفاعی نکتہ نگاہ سے اہم دو شہروں زاویہ اور غریان پر قبضے کے دعوے کیے ہیں۔
باغیوں کی نیشنل ٹرانزیشن کونسل کے رہنما مصطفیٰ عبد الجلیل کے بقول جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور اگست میں قذافی کا زوال ہوجائے گا۔
نیٹو کے عہدیدار نے قذافی پر الزام عائد کیا کہ وہ مخالفین کے خلاف سکڈ میزائلوں کا استعمال کرنے لگے ہیں۔