- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

قندھار: خودکش حملے میں میئر ہلاک

قندھار(خبرايجنسياں) جنوبی افغانستان میں طالبان کے اہم گڑھ اور بڑے صوبے قندھار کے مئیر بدھ کے روز ایک خودکش حملے میں ہلاک ہو گئے۔ قندھار کے پولیس چیف جنرل عبد الرزاق نے “اے ایف پی” کو بتایا کہ غلام حیدر حمیدی گزشتہ دو ہفتوں کے دوران قتل ہونے والی دوسری اہم شخصیت ہیں۔
جنرل عبدالرزاق نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے اپنی پگڑی میں چھپائے گئے دھماکا خیز مواد کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب میئر حیدری اس کے سامنے آئے۔ مقتول حملے کے وقت بلدیہ کی عمارت میں افغان شہریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے تھے۔
اجلاس میں شریک افراد نے بتایا کہ غلام حیدر افغان شہریوں کے درمیان زمین کے ایک تنازعے کے بارے میں طرفین کا موقف سن رہے تھے کہ اس دوران خودکش بمبار نے دھماکا کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق زمین کے تنازعے پر اپنی رائے دیتے ہوئے مسٹر حیدری کہا کہ جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر اراضی پر قبضہ کیا ہے ان کے گھر مسمار کر دئیے جائیں۔
اس ماہ افغانستان میں پہلے ہی دو اہم سربراہ، جان محمد خان اور احمد ولی کرزئی، کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق میئر حمیدی قندھار میں احمد ولی کرزئی کی جگہ گورنر کے امیدوار تصور کیے جاتے تھے۔