Categories: مشرق وسطی

یمنی اپوزیشن کا شدید لڑائی کے بعد “تغز” شہر پر قبضہ

صنعا(العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں)یمن کے جنوبی شہر تغز میں قبائلی جنگجوٶں اور سرکاری فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی کے بعد جنگجوٶں نے شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ” اے ایف پی” کے مطابق “تغز” میں حکومت مخالف قبائلی جنگوٶں اور علی عبداللہ صالح کی فوجوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ تغز میں حکومت مخالف قبیلے کے سربراہ الشیخ حمد سعید المخلافی کا کہنا ہے کہ ان کے جنگجوٶں نے سرکاری فوج کو شدید مزاحمت کے بعد شہر سے باہر دھکیل دیا ہے۔ قبائلی رہ نما کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری فوج کے خلاف سخت لڑائی لڑنے کے لیے تیار ہیں اور اب صدر صالح کی فوجوں کو شہر پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
ادھر ملک کے جنوبی شہر زنجبار میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ صدر علی عبداللہ صالح کی فورسز القاعدہ سے شہر کا کنٹرول واپس لینے کے لئے مسلسل حملے کر رہی ہیں تاہم منگل کے روز ہونے والی لڑائی میں فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ منگل کو زنجبار میں القاعدہ اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم 09 فوجی اور چھے القاعدہ جنگجو مارے گئے تھے۔
درایں اثناء صنعاء میں برطانوی ہائی کمشن نے بتایا ہے کہ شاہی بحری دستے دو کشتیوں میں یمنی ساحل پر گشت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمن کے ساحل پر برطانوی بحریہ کے دو بحری جہازوں کو دیکھا گیا ہے جن پر کم سے کم 80 فوجی سوار تھے۔ برطانوی ہائی کمشن نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فوجی یمن سے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے آئے تھے یا ان کا مقصد سرکاری فوج کو جنگجوٶں کے خلاف کمک فراہم کرنا تھا۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago