- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

سال نو کے آغاز پر شمالی وزیرستان میں پے درپے ڈرون حملے،15ہلاک

wazir-attackمیرانشاہ(جنگ نیوز) شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے تین حملوں میں15افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ پہلا حملہ ٹل شہر کے قریب اسپین وام کے علاقے مندی خیل میں کیا گیا جس میں ایک گاڑی پر چار میزائل فائر کیے گئے ،حملے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور اس میں سوار8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،دوسرا حملہ میر علی کے علاقے غوریستی میں کیا گیا جس میں ایک مکان پردو میزائل فائر کیے گئے حملے میں3افراد ہلاک ہوئے ۔

جاسوس طیارے کا تیسرا حملہ مندی خیل کے علاقے میں ہی اس وقت کیا گیا جب لوگ پہلے حملے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے ،،حملے میں4افراد ہلاک ہوئے،،شمالی وزیرستان میں سال2011کے یہ پہلے میزائل حملے ہیں۔