- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

شمالی وزیرستان پر امریکی میزائلوں کی بارش‘ بچوں سمیت 22 افراد شہید

wazir-attackمیران شاہ/سوات (خبرایجنسیاں) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ڈرون حملوں میں بچوں سمیت22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب سوات کے علاقے مٹہ اور کالام میں سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 5 عسکریت پسند وں کو ہلاک کر دیا ۔ جھڑپوں میں 3 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔اس سے پہلے بھی میرعلی ہی میں 3 جاسوس طیاروں سے ایک گاڑی پر 4 میزائل داغے گئے تھے۔اس حملے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔میزائل حملوں کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
بی بی سی کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ پیر کی صبح 9 بج کر55 منٹ پر میرانشاہ بازار سے 15 کلومیٹر دور شمال مغرب کی جانب شیراتلہ کے علاقے زاڑہ میلہ میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی جاسوس طیارے سے پہلے 2 میزائل داغے گئے جوگاڑی کے قریب گِر کر پھٹ گئے۔ اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔سرکاری اہلکار نے بتایا کہ اِس حملے کے بعد گاڑی میں سوار افراد نے گاڑی سے اتر کر اِدھر ادھر بھاگنے کو کوشش کی تو اسی دوران مزید دو ڈرون طیارے اسی علاقے میں پہنچ گئے۔اہلکار کے مطابق، ڈرون طیاروں نے بھاگنے والے افراد کو نشانہ بنایا اور ہر ایک کو الگ الگ میزائل مار کر ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ بعد میں ڈرون طیارے نے ایک اور میزائل کھڑی گاڑی پر فائر کیا جس سے گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔اہلکار کے مطابق اس حملے کے کچھ دیر بعد تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 14جنگجو ایک اور گاڑی میں جائے وقوعہ آئے تھے کہ راستے ہی میں امریکی جاسوس طیارے سے گاڑی کو نشانہ بنایاگیا گاڑی میں سوار 14 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے حملے میںہلاک ہونے والے غیر ملکی عرب تھے اور دوسری گاڑی میں ہلاک ہونے والے بیت اللہ گروپ کے جنگجو بتائے جاتے ہیں ۔
ادھرسیکورٹی ذرائع کے مطابق کالام کے علاقے دروں میں2عسکریت پسند علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ فورسز نے انہیں ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا لیکن عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی کارروائی میں دونوں عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ2سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔
دوسری جانب تحصیل مٹ کے قریب فائرنگ کے تبادلہ میں 3عسکریت پسند ہلاک اور ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
ادھروانا میں گشت کے دوران درازندہ سے تعلق رکھنے والا سپاہی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق ہوگیا جبکہ اُسکے دیگر ساتھی سپاہی شدید زخمی ہوگئے ۔
علاوہ ازیں سرکاری ذرائع کے مطابق پیرکوساڑھے 10 بجے پاک افغان بارڈر طورخم پر ناٹو کے 2 جنگی ہیلی کاپٹروں نی5 منٹ تک پاکستانی علاقے طورخم بازار اور باچہ مینہ پر پروازیں کیں اور واپس افغانستان چلے گئے جبکہ تیراہ بازار کے مختلف علاقوں پر گزشتہ 2 دنوں سے جاسوس طیارے کی پروازیں جاری ہیں جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔