- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6افراد ہلاک

drone.nwمیرانشاہ(جنگ نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں جاسوس طیاروں کے کے میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میر علی کے علاقے شیراتلاں میں جاسوس طیاروں سے ایک گاڑی پر چار میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔فوری طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہں ہوسکی ہے۔

حملے کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ حملے کے بھی علاقے پر تین جاسوس طیاروں کی پروازکرتے رہے جس کے باعث امدادی کارورائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔