- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں مزید2فلسطینی شہید

gaza-shahidغزہ(آن لائن)اسرائیلی فوج نے جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 2فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے جبکہ حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل زوال کی جانب بڑھ رہا ہے اور فلسطین القدس، مسجد اقصیٰ، شہروں اور قصبوں کے ساتھ باقی رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اتوار کی صبح اسرائیلی فوج نے آپریشن کیا اسرائیلی فوجیوں کو گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل تھی ،ہیلی کاپٹرز نے علاقے میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 2فلسطینی شہید ہوگئے ،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے فلسطینی نوجوان اسلامک جہاد کے ارکان تھے جو جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔
ادھر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد الضیف نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈ آج زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوچکا ہے اور انسان دشمن صیہونیوں کے خلاف جہاد و قتال کی بھرپور کارروائیاں کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔
القسام بریگیڈ کی ویب سائٹ پر شائع کردہ الضیف کے بیان میں فلسطینی قوم کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ اسرائیل 23 سال میں حماس کے زور کو نہ توڑ سکا،ہم اللہ کی مدد و نصرت کو ساتھ لیتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ چاہے کتنا ہی عرصہ بیت جائے اور چاہیے کتنی ہی قربانیاں دینی پڑیں، اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ الضیف نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم زوال کی طرف بڑھ رہے ہو، فلسطین القدس، مسجد اقصی، شہروں اور قصبوں کے ساتھ باقی رہے گا۔