- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

فرانسیسی صدر نے سڑکوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی کا عندیہ دیدیا

french_muslimsپیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے مسلم خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی کے بعد مساجد کے باہر سڑکوں پر نماز اداکرنے پر بھی پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر سال نو کے موقع پر قوم کے نام اپنے خطاب میں اعلان کریں گے کہ سڑک پر نماز کی ادائیگی قابل قبول نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مساجد بھر جانے کے بعد نمازیوں کی سڑک پر صف بندی فرانس کی سیکولر روایات کے خلاف ہے جس کے تحت ریاست اور مذہب ایک دوسرے سے الگ ہیں۔صدر سرکوزی نیشنل فرنٹ کی رہنما میرین لی پین کے ان خیالات سے متفق ہیں کہ سڑکوں کو مساجد میں توسیع کا حصہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پیرس کے بعض علاقوں میں نماز کے وقت مساجد بھر جاتی ہیں اور جگہ کی تنگی کے سبب لوگوں کو سڑک پر نماز ادا کرنی پڑتی ہے۔