- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

قندھار،قندوز اورہلمندمیں بم دھماکے، متعدد نیٹوفوجی ہلاک، نیٹوکی بمباری،7 مزدورجاں بحق

afghan-bomb-blast-reutقندھار/ہلمند/ قندوز (اے ایف پی/رائٹرز/ایجنسیاں) افغانستان میں صوبہ قندھار،قندوزاورہلمند میں مختلف بم دھماکوں میں ایک درجن سے زائد امریکی فوجی و افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مشرقی صوبے پکتیامیں نیٹوکے ایک فضائی حملے میں سڑک تعمیرکرنے والے 7مزدورجاں بحق ہوگئے۔نیٹونے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
قندھارمیں ہفتہ کوپولیس ہیڈکوارٹرکے اندر ایک زورداربم دھماکا ہواجس کے نتیجے میں 15گاڑیاں تباہ جبکہ طالبان ترجمان کے مطابق 13اہلکارہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں صوبائی گورنر کے ترجمان محبوب اللہ سیدی نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتے کی صبح صوبہ قندوز کے ضلع چہاردرہ میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری پولیس کی مسروقہ گاڑی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 5 افغان سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب طالبان ترجمان نے کہا ہے اس واقعہ میں 6 غیرملکی فوجی اور 13 افغان اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد اس سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
ایساف کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو فوجی افغانستان کے جنوبی علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی قومیت کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔قبل ازیں ہلمند کے صوبائی گورنر کے ترجمان داؤد احمدی نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتے کو صوبہ ہملند کے ضلع خان نشین میں ایک پک اپ ٹرک سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے باعث دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔