- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

شمالی وزیرستان پر پھر ڈرون حملہ،4افراد شہید

wazir-attackوانا (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل اسپن وام میں امریکی جاسوس طیارے نے گاڑی پر دو میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں چارافراد شہید ہوگئے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

ڈرون حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ہے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں۔ علاقے میں امریکی جاسوس طیارے کی پروازیں جاری ہیں۔
گزشتہ 4 ماہ سے شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے سے میزائل حملوں میں تیزی آگئی ہے۔