- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

شمالی وزیرستان میں عید بھی لہو رنگ: امریکی حملے میں مزید 20 افراد شہید

wazir-attackمیرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک/خبرایجنسیاں) امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پھر ایک مکان کو جنگجووں کا مرکز قرار دے کر میزائل برسادیے جس کے نتیجے میں 20افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق 2 امریکی جاسوس طیاروں نے منگل کی صبح شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے 10 کلومیٹر دور تحصیل غلام خان کے علاقے بنگی دارا میں ایک مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔ان کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے 6 میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان کے 3 کمرے اور قریب ہی کھڑی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حکام کے مطابق حملے میں20 کے قریب افراد شہید اور متعددزخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں4 افراد غیر ملکی تھے لیکن تاحال ان کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بھی علاقے پر جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایاجاتاہے۔ حملے کا نشانہ بننے والا علاقہ افغان سرحد پر واقع ہے اور شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کی نسبت افغان علاقے خوست سے زیادہ قریب ہے۔حکام کے مطابق چونکہ یہ علاقہ افغان سرحد کے بالکل قریب ہے اس وجہ سے ابھی تک یہ طے نہیں ہو رہا ہے کہ یہ حملہ سرحد کے اس طرف یا اس پار ہوا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔