- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

استنبول،اہم سیاحتی مرکز میں پولیس بسوں پر خودکش حملہ، 32 افراد زخمی

istanbul-blastاستنبول(رائٹر)ترکی کے شہر استنبول میں اہم سیاحتی مرکز میں پارکنگ میں پولیس بسوں پر خود کش حملہ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں15 پولیس اہلکار اور17عام شہری ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

استبنول پولیس چیف کے مطابق خودکش حملہ استنبول کے وسط میں تقسیم ا سکوائر میں ہوا جو شہر کے یورپ کی طرف واقع ضلع لیسرز میں بڑاسیاحتی اورشاپنگ سینٹر ہے، انہوں نے بتایا کہ بمبار کاہدف پولیس اہلکار تھے ،دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی.
واقعہ کے بعد پولیس اور ایمبولینس گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کا گھیراؤ کر کے سیکیورٹی سخت کردی گئی ۔