- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغان صوبے فرح میں مزاحمت کاروں کا حملہ، 4اطالوی فوجی ہلاک

farah-mapکابل(جنگ نیوز) افغانستان میں مزاحمت کاروں نے حملہ کرکے اٹلی کے چار فوجیوں کو ہلاک کردیا۔اطالوی وزارت دفاع کے مطابق مغربی صوبے فرح کی وادی گلستان میں مزاحمت کاروں نے اطالوی فوجیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک مشن سے واپس لوٹ رہے تھے ۔

حملے میں چار فوجی مارے گئے اور ایک زخمی ہوا ۔ ان ہلاکتوں کے ساتھ افغانستان میں مارے جانے والے اطالوی فوجیوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے ۔
افغانستان میں اس وقت اٹلی کے تین ہزار چار سو فوجی ہیں اور رواں سال کے اختتام تک مزید چھ سو فوجی بھیجے جائیں گے ۔