- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

پاک ایران سرحد کھولنے کا معاملہ ٹرانزٹ گیٹ کھولنے سے مشروط

taftan-pak-iranتفتان+دالبندین(جنگ نیوز)پاک ایران سرحد کھولنے کیلئے ایرانی حکام سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ایرانی حکام نے اس گیٹ کو کھولنے کیلئے پرانے ٹرانزٹ گیٹ کو کھولنے سے مشروط کیا ہے.

رکن قومی اسمبلی سردار محمد عمر گورگیج نے اپنے دورہ زاہدان کے موقع پر گورنر سیستان و بلوچستان سے اس مسئلے پربات کی جس پر گورنر نے اپنا نمائندہ ان کے ساتھ بھیجا اس طرح سردار گورگیج زیرو پوائنٹ گیٹ سے پاکستان میں داخل ہوگئے، اس موقع پر وہاں سیکڑوں لوگ موجود تھے.
ذرائع کے مطابق ایرانی حکام سرحد سے متصل پرانا ٹرانزٹ گیٹ کھولنے پر زور دیتے رہے جس پر سردار عمر نے متعلقہ حکام سے رابطے کے بعد کچھ بتانے کا کہا توقع ہے کہ پیر کو زیرو پوائنٹ گیٹ کھل جائے گا. ایف سی ذرائع کے مطابق ٹرانزٹ گیٹ کو تین سال قبل سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بند کردیا گیا تھا اسے دوبارہ کھولنے کیلئے سردار عمر گورگیج نے رابطہ کیاہے تاہم پرانا ٹرانزٹ گیٹ دوبارہ کھولنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا سردار عمر گورگیج کے ساتھ ایرانی حکام نے زیروپوائنٹ گیٹ کا معائنہ کیا ہے اور تفتان میں دونوں ملکوں کے علاقائی حکام کے مذاکرات بھی ہوئے ہیں اس پرحتمی فیصلہ کوئٹہ میں اعلیٰ حکام سے رابطے کے بعد کیا جائیگا.
نوکنڈی سے نامہ نگار کے مطابق اتوار کو غیر رسمی تقریب میں زیرو پوائنٹ پر دوبارہ کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا اس موقع پر “سیاح” معاون سیاسی(نائب گورنر)استانداری سیستان و بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام ایف سی قلعہ سے متصل ٹرانزٹ گیٹ کھول دیں تو ہم زیرو پوائنٹ مکمل طور پر کھول دینگے. اس موقع پر سردار عمر گورگیج نے یقین دلایا کہ وہ ٹرانزٹ گیٹ کھلوانے کی حتیٰ الوسع کوشش کرینگے.
بعدازاں ایم این اے سردار عمر گورگیج نے باقاعدہ زیروپوائنٹ گیٹ کو پاکستان کے اعلیٰ مقامی حکام اور ایران کے اعلیٰ حکام کی موجودگی پر کھول دیا بعدازاں چاغی کے سیاسی و قبائلی مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے ایم این اے عمر گورگیج کا شکریہ ادا کیا اور تفتان نوکنڈی چاغی دالبندین کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔