- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مزارات کے ٹھیکیداربننے والے بزرگان دین کے قول وفعل پربھی عمل کریں،سنی وحدت کونسل

pakpattanکراچی(کراچی آپڈیتس) سنی وحدت کونسل نے کہاہے کہ پاکپتن میں اپنی ہی گن کی گولی سے زخمی ہونے والے گن مین کوقاتلانہ حملہ قرار دینے والوں نے شہرقائدمیں بیگناہوں گاڑیاں جلاکرکونسانیکی کاکام کیا، مظلوم شہریوں کی گاڑیوں کامعاوضہ کون اداکرے گا، مزارات کے ٹھیکیداربننے والے بزرگان دین کے قول وفعل پربھی عمل کریں صاحبزادہ فضل کریم،حامدسعید کاظمی اورثروت قادری کا ٹرائیکا ملک میں اہلسنت والجماعت دیوبند ،بریلوی مکاتب فکرکولڑاکرملک میں فرقہ واریت پھیلاکرغیرملکی مفادات کاتحفظ کررہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار ہفتہ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری کیے گئے بیان میں جے یوآئی(س) کے مولانا اسعدتھانوی، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم، مولانااقبال اللہ، مفتی عثمان یارخان، مولانااورنگزیب فاروقی، مولانا تاج محمد حنفی، مولانارب نوازحنفی، مولاناغلام رسول، مفتی عبدالصمد سومرو، قاری محمد اقبال، مولانابدرالدین، مولانا ناصرعالم سمیت دیگرعلماءکرام نے کیا۔
مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے سنی، شیعہ کولڑواکر حالات خراب کیے گئے اوراب گزشتہ ایک سال سے اہلسنت والجماعت کے دو بڑے مکاتب فکر کولڑواکر اسے فرقہ واریت کانام دیاجارہاہے ، سب کچھ امریکا، اسرائیل اوربھارت کی ایماءپران کے مفادات کی تکمیل کیلئے ہورہاہے اور اس کیلئے سرمایہ اوروسائل بھی یہی ممالک فراہم کررہے ہیں، انہوں نے مزیدکہا کہ صاحبزادہ فضل کریم خودحکومت کی گودمیں بیٹھ کر حکومت کے خلاف باتیں کررہے ہيں اگرانہیں حکومتی اقدامات سے اتنی ہی چڑ ہے تواستعفیٰ کیوں نہیں دے دیتے۔
علماءکرام نے کہا کہ کراچی کی بھتہ خورتنظیم اور اتحاد کانام استعمال کرکے ملک وقوم میں تفرقہ اورانتشارپھیلانے والے صاحبزادہ فضل کریم بزرگان دین اوراولیاءکرام کے مزارات کے تحفظ کی بات تو کرتے ہیں اس سے کسی کوانکار نہیں لیکن یہ لوگ بزرگان دین کے قول وفعل پرعمل بھی کریں اوران کی ہدایت کوبھی اپنی عملی زندگی میں اپنائیں، بزرگان دین کے صرف مزارات کے ٹھیکیدار نہ بنیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکپتن میں اپنی ہی گن کی گولی سے زخمی ہونے والے گن مین کوبنیاد بناکراسے قائدانہ حملہ کہنے والوں نے کچھ ہی لمحوں میں بیگناہ شہریوں کو ان کے قیمتی سرمائے سے محروم کردیا اور4سے زائد گاڑیوں کوجلاکراولیاءکرام کے کونسے عمل وقول کی پیروی کی، ان بیگناہ شہریوں کاکیاقصورتھا اوراب معاملہ واضح ہونے کے بعد یہ مزارات کو ٹھیکیداربتائیں کہ ان معصوم شہریوں کے مالی نقصانات کی تلافی کون کرے گا۔