- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

انڈونیشیا: مغربی جزائر میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 154ہوگئی

andonesia-sonamyجکارتا(خبررساں ادارے) انڈونیشیا کے مغربی جزائر پر دو روز قبل زلزلے کے باعث سونامی آنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد154 ہوگئی جبکہ400 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے مغربی ساحلی علاقوں میں زلزلے کے باعث سونامی کی تین میٹر بلند لہروں نے تباہی مچادی ہے۔سونامی کے باعث متعدد گاؤں مکمل تباہ ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 154 تک پہنچ گئی ہے۔متاثرہ علاقوں میں اب بھی 4 سو افراد لاپتہ جن کے زندہ بچ جانے کی امیدیں کم ہوتی جارہی ہیں۔
جزیرے کے حکام کا کہنا ہے کہ تباہ حال علاقوں میں امدادی سامان پہنچنا شروع ہوگیا ہے مگر ابھی بھی کئی مقامات کے لیے ٹینٹ اور دیگر اشیا کی قلت ہے۔