- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

پاک پتن بابا فرید درگاہ کے باہر دھماکہ،پانچ افراد ہلاک متعد زخمی

pakpattanاسلام آباد(ایجنسیاں) پاک پتن میں درگاہ حضرت بابا فرید کے قریب دھماکے میں5افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا درگاہ حضرت بابا فرید کے مزار کے مشرقی دروازے کے قریب نماز فجر کے بعدہوا جس کے نتیجے 5افراد جاں بحق ہوگئے .جبکہ میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا جارہا ہے اور امدای کارروائیاں جاری ہیں۔
دھماکے کے بعد دربار کو بند کردیا گیا ہےاور پولیس نے دربار کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیاگیا تھا اور اس دھماکے میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں.