- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

ویکی لیکس مزید دستاویزات نشر کرنےکی دھمکی

wikileaksواشنکٹن(حبررساں ادارے) ویکی لیکس نےعراق میں امریکی فوج کے جرائم کی چار لاکھ دستاویزات نشرکرنے کا اعلان کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ خفیہ دستاویزات ہوسکتا ہے پیر کےدن نشر ہوجائيں۔ یہ ساری دستاویزات عراق میں امریکی جنگ کے بارےمیں ہیں۔

یادرہے ویکی لیکس نے اس سے قبل افغانستان میں امریکی فوجیوں کی حرکتوں کےبارےمیں دستاویزات نشرکی تھیں جس سے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے ہوش اڑ گئے تھے ۔ ان دستاویزات میں امریکی فوجیوں کو افغان عوام کا قتل عام کرتے دکھا یا گيا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں دس لاکھ سے زائد لوگ مارے گئےہیں۔