- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

ڈرون حملے: ہلاکتوں اور نقصانات سے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوتی،صدر زرداری

zardariواشنگٹن(ايجنسياں) نامور امریکی صحافی باب وڈ ورڈ نے اپنی 16 ویں تصنیف اوباما کی جنگ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ صدر زرداری نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے ہونے والی اتفاقیہ ہلاکتیں اور نقصان امریکیوں کو پریشان کرتا ہے مجھے اس سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

نامور امریکی صحافی باب وڈ ورڈ نے اپنی 16 ویں تصنیف اوباما کی جنگ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ صدر آصف زرداری نے صدر منتخب ہونے کے چند روز بعد ہی 12 نومبر 2008 کو نیویارک میں اس وقت کے سی آئی اے ڈائریکٹر جنرل مائیکل ہیڈن سے ملاقات کی جس میں مائیکل ہیڈن نے صدر آصف زرداری کو بتایا کہ5 دن قبل جو پاکستانی علاقوں میں کئے جانے والے ڈرون حملے میں امریکی شہری بھی مارے گئے تھے.
کتاب کے مطابق صدر زرداری نے سی آئی اے کے سربراہ کو کہا کہ اتفاقیہ طور پر ہلاکتیں اور نقصان آپ امریکیوں کو پریشان کرتا ہے مجھے اس سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی ،کتاب کے مطابق صدر زرداری نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا تھا کہ سینئر طالبان کو ہلاک کیا جائے ۔